نعت شریف و دیگر اشعار

Date: 06/10/2016
Time: رات
Details: مجلس کے آغاز میں محبی و محبوبی حضرت والا شاہ ممتاز احمد صاحب دامت برکاتہم نے نہایت درد بھری آواز میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی نعت شریف کے اشعار پڑھے اوردرمیان میں اشعار کی تشریح بھی فرمائی ۔جس سے دل حضور ﷺ کی محبت سے لبریز ہو گیا۔اس کے بعد حضرت والا دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃاللہ علیہ کی کتاب معارف ربانی سے پڑھ کر سنایا ۔ملفوظات کے دوران حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے درد بھرے اشعار پڑھے حضرت والا دامت برکاتہم پر عجیب کیف و مستی کی کیفیت تھی عشق و محبت میں ڈوب کر اشعار سنا رہے تھے جس سے دل نور سے منور ہو گیا۔اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔